صدر مملکت عارف علوی کا دورہِ لاہور

25 Jan, 2020 | 12:00 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: صدر مملکت عارف علوی کا دورہِ لاہور، صدرمملکت آج دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ صدر مملکت تاریخی حضوری باغ میں’’لاہور بینالےدو ہزار بیس‘‘ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

 صدر مملکت لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں