میٹرو بس پر سفر کرنے والوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

25 Jan, 2020 | 11:37 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ کی سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو  آج بھی بند رکھا جائے گا۔

میٹرو بس سروس اتھارٹی نے پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے پہلے میچ سے قبل بھی گزشتہ روز میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کردیا تھا، پاک بنگلہ دیش ٹی 20 کے دوسرے میچ کے دوران بھی آج بارہ بجے دوپہر میٹرو بس سروس کو بند کردیاجائے گا اور تمام بسیں ڈپو میں پارک کردی جائیں گی۔

 میٹرو بس اتھارٹی حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی ایڈوائس موصول ہونے پر میٹروبس سروس کو بند کیا جا رہا ہے، جسے اب دوبارہ اگلے روز ہی آپریشنل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں