شہر میں طالبات بھی غیر محفوظ

25 Jan, 2020 | 12:19 AM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) موٹرسائیکل سوار ڈاکو طالبات سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی۔

مغل پورہ کے علاقہ لال پل میں طالبات گھر سے اکیڈمی کی فیس جمع کروانے نکلیں تو ڈاکو نے انہیں گھیر لیا۔ موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر طالبات سے ہزاروں کی رقم اور موبائل فون لوٹے اور موقع سے فرار ہو گیا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبات اپنی اکیڈمی کی فیس جمع کروانے جا رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار نے گن پوائنٹ پر اکیڈمی کی فیس، طلائی زیورات اور موبائل چھین لیا۔

سی سی ٹی وی میں ڈاکو کے پیچھے لڑکی اور اس کے بھائی کو بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سی سی ٹی وی میں ڈاکو کا چہرہ بھی واضح نظرآ رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں