سانحہ ساہیوال، بیٹے سے دہشتگردی کا لیبل ہٹوا کر رہوں گی: ذیشان والدہ

25 Jan, 2019 | 10:37 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے ذیشان اور خلیل کے اہلخانہ صدر  پاکستان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان کے بلاوے پر ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ذیشان کا بھائی احتشام اور والدہ، خلیل کا بھائی جمیل اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، صدر پاکستان عارف علوی ایوان صدر میں متاثرین سانحہ ساہیوال کی دلجوئی کریں گے۔

ذیشان کی والدہ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے سے دہشتگردی کا لیبل ہٹوا کر رہوں گی۔

یاد رہے کہ 19  جنوری کو ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کے شبہ میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا، عوامی ردعمل آنے پر حکومت نے فوری طور پر جے آئی ٹی بنا دی جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جبکہ قاتل اہلکار پولیس کی حراست میں ہیں۔

مزیدخبریں