اپ گریڈیشن کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے مراسلہ جاری

25 Jan, 2018 | 11:36 PM

Read more!

جنید ریاض:اساتذہ کیلئے خوشخبری، جنوری میں نئے گریڈز کے مطابق تنخواہیں ملیں گی۔ محکمہ خزانہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ خزانہ اساتذہ کو نئے گریڈز کے مطابق جنوری کی تنخواہ ادا کرے گا۔ گریڈ نو کے اساتذہ کو ترقی ملنے کے بعد گریڈ 14 اور گریڈ 14 کے اساتذہ کو ترقی ملنے کے بعد گریڈ 15 کی تنخواہ ملے گی۔ گریڈ 15 کے اساتذہ کو گریڈ جبکہ گریڈ 16 کے اساتذہ کو دوسالانہ انکریمنٹ ملیں گے۔محکمہ خزانہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اپ گریڈیشن کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں