ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 ڈویژنل کمشنرز کو چیئرمین کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری

5 ڈویژنل کمشنرز کو چیئرمین کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے پانچ ڈویژنل کمشنرز کو ان کے متعلقہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد مومن آغا کو ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ کمشنرراولپنڈی ندیم اسلم چودھری کو ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف کو ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے چیئرمین،کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو ایجوکیشن بورڈ بہاولپور کے چیئرمین، کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کو ایجوکیشن بورڈ ساہیوال کے چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔