ابوبکرارشد: ڈپٹی میئر میاں محمد طارق کی زیر صدارت "محفوظ بسنت" منانے کے حوالے سے اجلاس۔ کہتے ہیں لاہوری ہو اور بسنت کا شوق نہ رکھتا ہوایسا ممکن ہی نہیں۔
تفصیلات کو مطابق سمن آباد رسول پارک میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی میئر میاں محمد طارق کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے لاہور شہر میں بسنت کا تہوار نہیں ہوا۔
کیمیکل اور تندی ڈور بنانے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے۔ محفوظ انداز میں بسنت منانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک روز کے لیے موٹر سائیکل پر پابندی لگا دی جائے تو بسنت محفوظ طریقے سے منائی جاسکتی ہے۔