محکمہ پی اینڈ ڈی کے افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کا فیصلہ

25 Jan, 2018 | 07:57 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم:محکمہ پی اینڈ ڈی کے افسران کی استعداد کار، کمیونیکیشن سکلز کے ذریعے بڑھانے کا فیصلہ،ہر ماہ مختلف سیکٹرز کے افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے کنسلٹیٹیو سیشنز انعقاد کروایا جائیگا۔

صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے افسران کی استعداد کار کو کمیونیکیشن سکلز کے ذریعے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی میں کنسلٹیٹیوسیشنز کا انعقاد کروایا جائیگا۔ جس میں تمام محکموں کے متعلقہ افسران اور سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ کنسلٹیٹیو سیشنز کے بعد ہر محکمے کے متعلقہ افسران اپنی کارکردگی پر پریزینٹیشن دیں گے۔

پہلی تین پوزیشنز پر آنے والے متعلقہ سیکٹر کےافسران میں کیش پرائز تقسیم کیے جائیں گے، جس مین پہلی پوزیشن پر آنے والے سیکٹر کی پریزنٹیشن پر چھ لاکھ ، دوسری کو چار جبکہ تیسری پوزیشن کو دو لاکھ چالس ہزار کیش پرائز دیا جائیگا۔ کنسلٹیٹیو سیشنز کا مقصد افسران کی استعداد کار کو بڑھا کر محکمانہ کاموں میں بہتری لانا ہے۔

مزیدخبریں