ہرقسم کی انکواریوں کا کھلے دل سے مقابلہ کر رہے ہیں: نجم سیٹھی

25 Jan, 2018 | 07:47 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 عرفان قریشی:پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کی انکواریوں کا کھلے دل سے مقابلہ کر رہے ہیں اوراس معاملہ میں بھرپور تعاون کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق قدافی سٹیڈیم میں واقع مسلم کمرشل بنک کی شاخ میں منعقدہ تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگو میں٘ نجم سیٹی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 200رنزبنا لینا بڑی کامیابی ہے۔ چیرمین پی سی بی نےنیوزی لینڈمیں پاکستان کی حالیہ شکست سےمتعلق صحافیوں کےمتعدد سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ورلڈ کپ کی تیاری کررہےہیں۔

 4سے 5فاسٹ بولرز کو انجریز کا سامنا کرنا پڑا۔ انکا کہنا تھا کہ انضمام الحق اور مکی آرتھرکے ہمراہ ملکر کمیٹی تشکیل دی ہے جو مشاورت سے لیگ کھیلنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کی وجہ سے ہمیں نیاٹیلنٹ مل رہا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ کراچی لاہورسمیت دیگر شہروں کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں