ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں 825روپے اضافہ، صرافہ بازاروں کی رونقیں مانند

سونے کی قیمتوں میں 825روپے اضافہ، صرافہ بازاروں کی رونقیں مانند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ دوروز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت800روپے تک بڑھ گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دوروز کے دوران 825روپے اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 57 ہزار500 روپے ہوگے ہیں۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا بھی 825 روپے مہنگا ہوکر 52 ہزار 708روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت50 ہزار300روپے ریکارڈ کی گئی۔

 سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صرافہ بازاروں کی رونق مانند کردی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے اور رہی سہی کسر سونے کی بڑھتی قیمتوں نے پوری کردی ہے۔