ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک سے آنیوالے سوائن فلو کے ممکنہ مریض، ائیرپورٹ پر نشاندہی کا سسٹم موجود نہیں

بیرون ملک سے آنیوالے سوائن فلو کے ممکنہ مریض، ائیرپورٹ پر نشاندہی کا سسٹم موجود نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: سارے شہر میں سوائن فلو کے پے در پے وار جاری، بیرون ملک سے آنے والے سوائن فلو کے ممکنہ مریضوں کی نشاندھی کے لئے کوئی سسٹم ہی موجود نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کیا بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافر سوائن فلو سے مکمل پاک ہیں ؟ لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی آمد لاؤنج میں نصب مشین طویل عرصے سے غیر فعال ہے، جس سے سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے کا خدشہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے سوائن فلو اور کانگو وائرس کی تشخیص کے لئے جدید مشین تحفہ کے طور پر لاہور ایئرپورٹ پر لگوائی، لیکن ایئرپورٹ پر تعینات محکمہ صحت کے عملے کی سنگین غفلت کے باعث تحفہ میں ملنے والی مشین طویل عرصے سے خراب ہے، جسے ٹھیک کرنے کے لئے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

ذرائع نے بتایا کہ مشین خراب ہونے کی وجہ سے کئی ماہ  ہو گئے بیرون ملک سے آنے والے ایک بھی مسافر کی سکیننگ نہیں ہو سکی اور نہ ہی ایسا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔  جس سے معلوم ہو سکے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سوائن فلو کے کتنے مریض لاہور داخل ہوئے ہیں۔