جنید ریاض: اساتذہ کیلئے خوشخبری، جنوری میں نئے گریڈزکے مطابق تنخواہیں ملیں گی۔ محکمہ خزانہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ اساتذہ کو نئے گریڈز کے مطابق جنوری کی تنخواہ ادا کرے گا۔ گریڈ9کے اساتذہ کو ترقی ملنے کے بعد گریڈ 14 اور گریڈ 14 کے اساتذہ کو ترقی ملنے کے بعد گریڈ 15 کی تنخواہ ملے گی۔
علاوہ ازیں گریڈ 15 کے اساتذہ کو گریڈ جبکہ گریڈ 16 کے اساتذہ کو دوسالانہ انکریمنٹ ملیں گے۔ محکمہ خزانہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اپ گریڈیشن کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔