ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب قتل کیس، ملزم کےمقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کاحکم

زینب قتل کیس، ملزم کےمقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف:ہائیکورٹ نے زینب سے زیادتی او قتل کے ملزم کےمقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کاحکم دے دیا۔ مقدمہ کےچالان کےبعدانسداد دہشت گردی کورٹ لاہور کو7روز میں فیصلے کی ہدایت دے دی گئی۔ ایڈیشنل رجسٹرارہائیکورٹ مانیٹرنگ محمد کلیم خاں نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جانب سے زینب قتل کیس کی روزانہ سماعت کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں گئیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد کلیم خاں کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت ایک لاہور کے جج شیخ سجاد احمد کو لکھے گئے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہےکہ زینب قتل کیس میں چالان پیش ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائےاور قانون کے مقررہ سات روز میں مقدمے کے فیصلے کو یقینی بنایا جائے۔