آن لائن ممنوعہ مصنوعات و ادویات فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

25 Jan, 2018 | 05:04 PM

Read more!

(شاہ رخ ندیم) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئےآن لائن ممنوعہ مصنوعات و ادویات فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے دفتر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل جمیل احمد خان نے کہا کہ ایف آئی اے کے انسپکٹر نیئر ترمذی نے کارروائی کر کے ممنوعہ مصنوعات  اور  ادویات کو آن لائن فروخت کرنے والےدو ملزموں کو فیصل آباد جبکہ تیسرے ملزم کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گروہ 10 سال سے یہ کاروبار کر رہا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں