چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا زینب قتل کیس کی روزانہ سماعت کا حکم

25 Jan, 2018 | 02:40 PM

Read more!

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے زینب قتل کیس کی روازنہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار مانیٹرنگ محمد کلیم خاں نے نوٹیفکیشن انسداد دہشتگردی کورٹ نمبر 1 کے جج کو بھجوا دیا۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ جج روزانہ کی بنیاد پر زینب قتل کیس کا ٹرائل کرے اور جب اس مقدمے کا چالان جمع ہوجائے تو7 روز میں کیس کا فیصلہ کیا جائے۔

مزیدخبریں