پیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری

25 Jan, 2018 | 12:38 PM

Read more!

(شاہد ندیم) پیپکو نے بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، لیسکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بااثر بجلی چوروں اور لائن سٹاف کے لئے خطرناک علاقوں کی تفصیلات طلب کر لیں،پولیس رپورٹ کی روشنی میں آپریشن کامیاب بنانے کے لئے حکمت علی تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں، پیپکو نے با اثر بجلی چوروں کی فہرست طلب کر لی گئی ہے، پیپکو نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف موثر کارروائی کرنا انتہائی ضروری ہے، بجلی چور فیڈرز کی فہرست بھی پیپکو کو ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

پیپکو نے بااثر بجلی چوروں اور خطرناک علاقوں کیساتھ ساتھ متعلقہ پولیس کی رپورٹ ضروری قرار دی ہے، وہ علاقے جہاں لائن سٹاف اور ٹیموں کے لئے جانی نقصان ہو سکتا ہے، ان علاقوں پر متعلقہ ڈی پی او اور ایس پی کی رپورٹ لازمی قرار دیدی گئی ہے، پولیس رپورٹ کی روشنی میں بااثر چوروں کیخلاف حکمت عملی بنائی جائیگی۔

مزیدخبریں