پنجاب:ایجوکیٹرز کی میرٹ پر بھرتیوں کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم

25 Jan, 2018 | 12:04 PM

(جنید ریاض)  پنجاب کے تمام اضلاع میں ایجوکیٹرزکی میرٹ پر بھرتیوں کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی  ، لاہور ڈویژن میں کمیٹی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ اکرم قریشی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں ایجوکیٹرز کی میرٹ پر بھرتی کیلئے 3 رکنی کمیٹیاں بنا دی ہیں، کمیٹی کے چیئرمین ایک ریٹائرڈ جج ہوں گے, کمیٹی کے دوسرے ممبر محکمہ ایجوکیشن سے اور تیسرے کمشنر یا ایڈیشنل کمشنر ہوں گے، کمیٹی کے چیئرمین کو ماہانہ 20 ہزار وظیفہ دیا جائے گا۔

لاہور ڈیژن سیل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ اکرم قریشی ہونگے۔شکایات سیل یا کمیٹی میرٹ لسٹ لگنے کے بعد 190 دن تک قائم رہے گا۔

مزیدخبریں