شہباز علی : ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ ،فاتح قومی ویٹرنز کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
سری لنکا سے لاہور ایئر پورٹ پر قومی ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا،ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سابق کرکٹرز نے ٹیم کا استقبال کیا،کھلاڑیوں کو پگڑیاں اور ہار پہنائے گئے ،ایئر پورٹ پر ٹیم کے حق میں نعرے بازی کی ۔
ٹیم منیجر عامر الیاس ، سلمان خان ، ریحان رؤف ، امتیاز تارڑ ، محسن آفتاب قریشی ٹیم میں شامل تھے،پاکستان ویٹرنز ٹیم نے ایونٹ میں روایتی حریف بھارت سمیت تمام ٹیموں کو شکست دی
پاکستان ویٹرنز ٹیم نے 50 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا ویٹرنز ورلڈکپ جیتا

Stay tuned with 24 News HD Android App
