ملک اشرف : اندرون شہر تجاوزات اور بڑے بڑے سائن بورڈز کی بھرمار کا معاملہ ، کیس کی سماعت کو دس سال ہوگئے فیصلہ نہ ہوسکا ، کیس کی پیروی کرتا درخواست گزار بھی انتقال کرگیا،عدالت نے درخواستگزار کے ورثاء کو مدعی بننے کی اجازت دیدی اور تجاوزات کے ذمہ دار ٹھیکیدار کی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے شہری آصف علی مرزا کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے 2014 کو تجاوزات اور سائن بورڈز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،کیس کی پیروی کرتے کرتے درخواست گزار گزشتہ ماہ انتقال کر گیا ،درخواست گزار نے عدالت سے بڑے بڑے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دینے اور اندرونِ شہر تجاوزات ختم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کررکھی ہے،، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
اندرونِ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے ، اندرونِ شہر کی تنگ گلیوں میں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے ، شہر میں بڑے بڑے بے ہنگم سائن بورڈز جگہ جگہ لگائے گئے ہیں ، آندھی میں بڑے سائن بورڈز گرنے سے جانی نقصان کا خدشہ ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔