کریڈٹ کارڈ کے زریعہ ادائیگی کے رجحان میں ریکارڈ اُبھار

25 Feb, 2024 | 09:49 PM

سٹی42: پاکستان میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں 24.5 فیصد اضافہ ہو گیا۔

ملک میں کرریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی ادائیگی کی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ 

 نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ہوئی۔نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی خریداری کی۔

گزشتہ سال کے آخری مہینےدسمبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو مجموعی طور پر فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8540 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ دسمبر 2022 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8665 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں