19 ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی

25 Feb, 2024 | 09:42 PM

طاہر جوئیہ : چولستان کے 462 کلومیٹر ریتیلے ٹریک پر ہونے والی 19 ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی۔

 19 چولستان جیپ ریلی کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق زین محمود نے  462 کلو میٹر  کا مجموعی فاصلہ 3 گھنٹے 51 منٹ میں طے کرکے 19 ویں چولستان جیپ جیت لی ۔ 

 جعفر مگسی دوسرے نمبر پر آئے، جعفرمگسی نے مجموعی فاصلہ 4 گھنٹے 4 منٹ میں طے کیا ، جبکہ صاحبزادہ سلطان 4 گھنٹے 9 منٹ میں فاصلے طے کر کے  تیسرے نمبر پر رہے۔ 

19 ویں چولستان جیپ ریلی کے فاتح زین محمود کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار چولستان جیپ ریلی اپنے نام کی ہے۔ سب ڈرائیورز نے خوب محنت کی، میرا مقابلہ خود سے تھا اس لیے بڑے مارجن سے جیتنے میں کامیاب ہوا، پاکستان کے سب سے بڑے موٹر سپورٹ ایونٹ جیتنے پر فخر ہے۔ 

واضح رہے کہ زین محمود چولستان جیپ ریلی 2023 میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزیدخبریں