راؤ دلشاد : نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کل گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب کل دوپہر 2 بجکر 30 پر منٹ پر گورنر ہاؤس میں شیڈول ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کردیئے۔
ارکان اسمبلی کو الحمرا گیٹ سے گورنر ہاؤس داخلے کی ہدایت کردی گئی. ارکان پنجاب اسمبلی کو مہمان ساتھ لانے سے روک دیا گیا ہے۔
نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کل گورنر ہاؤس میں ہوگی
25 Feb, 2024 | 08:18 PM