اسرار خان: لاہور ائیوپورٹ کے نواحی علاقہ لیل پنڈ کے قریب تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں 3 ڈاکو بیرون ملک سے واپس آتی ہوئی فیملی سے 33 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
واردات لیل گاؤں کے قریب سمن آباد کے رہائشی شہری شیخ ندیم اور اسکے اہلخانہ کے ساتھ اس وقت ہوئی، جب وہ ائیرپورٹ سے گھر کی جانب جا رہے تھے۔ نشتر کالونی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمے میں مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک ملزم نے رنگ روڈ پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور ملزمان کی گاڑی پر پولیس والی ریوالونگ لائٹ بھی لگی ہوئی تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے بتائے ہوئے حلیوں کے مطابق واردات میں ملوث ملزموں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔