سٹی42: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نشتر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں فوڈ پوائنٹس اور سویٹس یونٹس کے معائنہ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر 4 یونٹس بند کروا دیئے اور بھاری مقدار میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء تلف کر دیئے۔
بتایا گیا ہے کہ ناقص اور ایکسپائرڈ خام مال برآمد ہونے پر یونٹس کو بند کر دیا گیا۔ بدبودار ماحول، حشرات کی بھرمار، ممنوعہ اجزاء سے بیکری آئٹمز تیار کرنے پر بھی تادیبی کارروائی کی گئی۔کھلی نالیاں، ٹوٹے فرش اور سگریٹ کے ٹوٹے یونٹ میں موجود پائے گئے۔ اسکے علاوہ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل ناموجود پائے گئے۔
ٹاؤن شپ اور نشتر ٹاؤن میں مٹھائی اور بیکری کی چار غیر معیاری آؤٹ لیٹس بند
25 Feb, 2024 | 06:12 PM