گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے اسحاق ڈار کی ملاقات، پنجاب کے معاملات اور مسائل پر تبادلہ خیال

25 Feb, 2024 | 06:09 PM

راؤ دلشاد  :  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں پنجاب کے معاملات اور مسائل بالخصوص تعلیم اور یونیورسٹیز کے مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ نئی بننے والی وفاقی حکومت کے حوالے سے بھی مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں نئی حکومتوں کی کاکردگی سے وابستہ ہیں، نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب انشاءاللہ بہت تیزی سے ترقی کرے گا، امید ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنی سابق روایات کے مطابق انتہائی محنت سے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے اور آنے والی وفاقی حکومت ملک کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی سینیٹ میں قومی مزاج کو پروان چڑھاتی ہے۔ 

سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں