شہر کے بیشتر بس سٹاپس بد حالی کا شکار، مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا

25 Feb, 2024 | 06:01 PM

بسام سلطان : لاہور کے بیشتر بس سٹاپس انتظامیہ کی غفلت کے باعث بد حالی کا شکار ہوگئے۔ 
شہر کے بیشتر بس سٹاپس انتظامیہ کی توجہ کے منتظر۔ مرمت نا ہونے کے باعث ٹاونشپ سمیت شہر کے بیشتر بس سٹاپس بد حالی کا شکار۔

ایک طرف جہاں  پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لئے کوشاں ہے، تو دوسری جانب موجودہ سہولیات ناپید ہو گئی ہیں، ایک عرصہ سے مرمت نا ہونے کے کی وجہ سے ٹاون شپ سمیت شہر کے بیشتر بس سٹاپس بد حالی کا شکار ہیں، انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کسی بس سٹاپ کی چھت تو کسی کے بینچ غائب ہیں، مسافروں کو بسوں کا انتظار کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ بیشتر پوائنٹس پر بس سٹاپس سرے سے ہی موجود نہیں، جس کی وجہ سے سائن بورڈ کے نیچے کھلے آسمان تلے مسافر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔



مزیدخبریں