لاہور؛ چور یوٹیلٹی سٹور کی دیوار توڑ کرلاکھوں روپے لیکر فرار

25 Feb, 2024 | 05:45 PM

سعید احمد : شہر میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز بھی محفوظ نہ رہے، یوٹیلٹی سٹورز بھی چوروں کے نشانے پہ آ گئے.

 ریلوے ہیڈکوارٹر یوٹیلٹی سٹور پر چوری کی واردات ہوئی، چور یوٹیلٹی سٹور کی بیرونی دیوار توڑ کر یوٹیلٹی سٹورز سے کیش لیکر فرار ہو گئے۔چور یوٹیلٹی سٹور کاونٹر سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد کیش اور دیگر اشیاء لیکر فرار ہو گئے۔

یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے سٹور کا آڈٹ شروع کردیا گیا، آڈٹ کے بعد چوری شدہ اشیاء کا تعین کیا جائے گا۔

مزیدخبریں