(وقاص احمد)بہار آتے ہی پتنگ باز متحرک ہو گئے ، پولیس نے بھی پتنگ بازی کی روک تھام پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کمر کس لی۔
لاہور پولیس نے پتنگ بازی کی روک تھام پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ پولیس کیطرف سے مساجد میں اعلانات کروائے جارہے ہیں جن میں لوگوں کو پتنگ بازی نہ کرنے کی تلقین کی جارہی ہے تو دوسری طرف پتنگ سازوں پر کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
سٹی ڈویژن کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال کارروائی کے دوران ابتک 103 مقدمات درج کئے گئے اور ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی پتنگیں اور کیمکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں،ایس پی سٹی کے مطابق پتنگ بازی کا مرکز اندرون لاہور ہوا کرتا تھا جس کی وجہ سے خلاف ورزیاں بھی زیادہ ادھر ہی ہو رہی ہیں۔