سٹی42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رواں سیزن سے باہر ہوگئے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے مصدقہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے کی گئی۔
حارث رؤف 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔