بالی ووڈ کے  نامور فلمساز اور ہدایتکار کمار شاہانی انتقال کر گئے

25 Feb, 2024 | 02:27 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر فلمساز اور ہدایتکار شاہانی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم میکر کمار شاہانی ہفتہ کے روز 83 برس کی عمر میں کولکتہ میں انتقال کرگئے۔

 نامور فلمساز کمار شاہانی انڈین پیرالل سنیما کے علمبرداروں میں شمار ہوتے تھے اور ان کا کیرئیر 6 دہائیوں پر محیط رہا جس میں انہوں نے 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ مایا درپن‘‘ سمیت تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں کی ہدایت کاری کی۔

 7 دسمبر 1940 کو پاکستانی شہر لاڑکانہ میں پیدا ہونے والے کمار شاہانی نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تعلیم حاصل کی تھی۔ شاہانی کی فلم مایا درپن نے 1973 میں بہترین فیچر فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

 انہوں نے 1997 میں رابندر ناتھ ٹیگور کے ناول سے متاثر ہو کر فلم ’ چار ادھیائے ‘ کی ہدایت کاری بھی کی۔ شاہانی نے 1958 اور 1962 کے درمیان سیاسیات اور تاریخ کی تعلیم حاصل کی، بعد میں انہوں نے فلم سکول میں داخلہ لیا اور پیرس میں IDHEC میں پڑھنے کے لیے سکالرشپ حاصل کی۔

مزیدخبریں