گورنر پنجاب کی محسن نقوی سے ملاقات ، نگران سیٹ اپ کی 13ماہ کی کارگردگی سے آگاہ کیا

25 Feb, 2024 | 02:16 PM

سٹی42:  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے گورنر پنجاب کو نگران سیٹ اپ کی 13ماہ کی کارگردگی سے آگاہ کیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نگران حکومت کی کارکردگی بارے گورنر پنجاب کو کتاب بھی پیش کی۔

 گورنر پنجاب نے عوامی فلاح کے منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر محسن نقوی اور کابینہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیڈر شپ میں نگران کابینہ نے عوامی خدمت، شفافیت اور گورننس کی اچھی مثال قائم کی۔

مزیدخبریں