ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہی قلعہ میں کھڑک سنگھ حویلی اور اکبری محل اصل حالت میں بحال ہوں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھڑک سنگھ حویلی اوراکبری محل کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کاباقاعدہ آغاز کر دیا۔

شاہی قلعہ میں کھڑک سنگھ حویلی اور اکبری محل اصل حالت میں بحال ہوں گے،کھڑک سنگھ حویلی اور اکبر ی محل کی بحالی سے سیاحت کے فروغ ملے گا۔کھڑک سنگھ حویلی کے کمروں کو تزئین وآرائش کے بعد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا،نائٹ ٹورز کا اہتمام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھڑک سنگھ حویلی اور اکبری محل کے مختلف حصے دیکھے اورگہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی کو کھڑک سنگھ حویلی سے برآمد ہونے والے پرانے جہاز کے انجن کے بارے میں بتایاگیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھڑک سنگھ حویلی سے برآمد ہونے والے قدیمی نوادرات بھی دیکھے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھڑک سنگھ حویلی اور اکبری محل میں بحالی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا، کھڑک سنگھ حویلی کے بالا خانے اور بالاخانے کی چوبی چھت کابھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو کھڑک سنگھ حویلی کی دیواروں پر موجود پلستراتار کر نانک چندی اینٹوں کے بارے میں بتایاگیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی  نےکھڑک سنگھ حویلی اوراکبری محل کی بحالی کے پراجیکٹ کو جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کر دی۔
 اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر، مشیر وہاب ریاض،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،چیئرمین پلاننگ اینڈ بورڈ،آئی جی پولیس،سیکرٹری اوقاف،سی سی پی او،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
والڈ سٹی اتھارٹی کے سربراہ کامران لاشاری اوردیگر ماہرین آرکیالوجی نے پراجیکٹس کی تکمیل کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی۔