ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تیز دھوپ کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

لاہور میں تیز دھوپ کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)صبح سویرے سورج آنکھیں دکھانے لگا،درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سورج کی چلملاتی کرنوں میں سرد ہواؤں کا راج بھی جاری ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے ۔ہوا 6 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے بارش کا امکان بھی ظاہر  کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 7ویں نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 157 ریکارڈ ہوا۔ٹھوکر نیاز بیگ 163 ,فیز8-ڈی ایچ اے 186،شاہراہ قائداعظم 157,کینٹ پولو گراؤنڈ182 ,یو ایس کونسلٹ 167 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا۔