سٹی42: اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ پنجاب کی وزارت اعلٰی کے امیدوار میاں محمد اسلم اقبال پنجاب اسمبلی کے پہلے دو اجلاسوں میں حلف اٹھانے ہی نہیں آئے تو اب پی ٹی آئی نے اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب اقبال کو وزیراعلیٰ کے الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ "میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کیلئے سارے صوبے کی پولیس اسمبلی کے گرد موجود ہے"۔ ’اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کیلئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔