دیدہ دلیر چور سنار کی دوکان کا صفایا کرنے کے بعد وزنی تجوری بھی ساتھ لاد کر لے گئے

25 Feb, 2024 | 01:47 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  لالہ موسیٰ کےمین بازار میں دلیر چور سنار کی دوکان سے تجوری اور زیورات گاڑی میں لاد کر لے گئے۔

 نا معلوم چوروں نے مین بازار میں واقع دوکان کے کنڈے کاٹے، دوکان میں موجود تمام شو کیس توڑ کر زیورات نکالے اور دوکان مین موجود تجوری بھی اپنی گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔  دوکان کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کے  ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری  ہوئے۔
 چوری کی اس واردات کو سی سی ٹی وی کیمرہ نے بھی ریکارڈ کر لیا۔  چوروں کو دوکان میں سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کا پتہ تھا، انہوں نے چہرے چھپانے کا انتظام کر رکھا تھا۔   ملزم دیدہ دلیری کے ساتھ دوکان کے شوکیسوں اور نیچے بنے خفیہ خانوں کا مکمل صفایا کرنے کے دوران نے خوفی سے شور کرتے رہے، پھر وزنی سیف کو گھسیٹ کر نکالنے کے دوران ایک دوسرے کو گالیاں بکتے رہے۔ آخر  وزنی فولادی سیف گاڑی میں لوڈ کر کے فرار ہوئے۔ اس ساری واردات کے دوران چوروں کی آوازیں بلند ہوتی رہیں لیکن بازار میں پہرے کا کوئی ذمہ دار ادھر نہیں آیا۔

سی سی ٹی وی کیمرہ کی  ویڈیو میں چوروں کو دوکان کے اندر شوکیس توڑ کر زیورات نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں