(ویب ڈیسک ) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے سے فی تولہ ایک ہزار روپے اور فی اونس 8 ڈالر سستا ہوگیا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 100 اور دس گرام سونا 858 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 66 ہزار 409 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس نرخ 8 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 810 ڈالر پر آگئے۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چاندی کی قیمت بھی 20 روپے فی تولہ کمی سے 2080 روپے اور دس گرام نرخ 17.15 روپے گر کر 1783.26 روپے پر آگئے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چاندی 20.70 ڈالر فی اونس میں فروخت ہورہی ہے۔