ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کی اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ ایک پرانی تصویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالکل الگ نظر آرہی ہیں۔
سارہ اکثر اپنے بچپن کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اس بار سیف علی خان کے ساتھ سارہ کی جو تصویر وائرل ہورہی ہے وہ ان کے زمانہ طالب علمی کی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں سارہ یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ کالج کے زمانے میں اس کا وزن تقریباً 96 کلو تھا ۔
اس سے قبل سارہ علی خان خود بھی اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کرچکی ہیں۔جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ پیشِ خدمت ہے سارہ کا سارا سارا ۔ آئیے اس پر روشنی ڈالیں کہ یہ کیا تھا۔ آئیے اسے اور بھی ہلکا بنائیں جو یہ تھا۔
سارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وزن کم کرنا ان کے لیے کتنا مشکل ہے ۔سارہ نے فلمی کیرئر کا آغاز 2018 میں سُشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدارناتھ سے کیا تھا۔
View this post on Instagram