پی ایس ایل8 سے ایک اور غیر ملکی کھلاڑی دستبردار

25 Feb, 2023 | 04:28 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 8 سے ایک اور غیرملکی کھلاڑی باہر ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے 23 سالہ فاسٹ بولر جوش لٹل ملتان سلطانز کا حصہ تھے اور انہوں نے اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔رپورٹس کے مطابق جوش لٹل جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث واپس آئرلینڈ چلے گئے۔رپورٹس کے مطابق جوش لٹل کے اگلے ماہ بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں