ویب ڈیسک: لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کےگینگ کا انکشاف ہوا ہے جس میں 35 رکنی گینگ کو 102 کے نام سے آپریٹ کیاجاتا ہے۔
طالب علموں کاگینگ مختلف اسکولوں کے باہر لڑکوں پر تشددکرتا تھا اور اب گلبرگ میں ایک نوجوان پر تشدد کےالزام پرگینگ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس پی عمارہ شیرازی کے مطابق مقدمہ درج کرکے ایک طالب علم کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہےکہ ملزمان نے ایک طالب علم کو اسنوکر کلب میں تشددکا نشانہ بنایا تھا اور تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکےخوف وہراس پھیلایا۔
پولیس کے مطابق یہ گروپ مختلف اسکولوں کے کم عمر طالب علموں نے بنایا۔