پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائٹیڈ نے اپنے ہی کھلاڑی کا مذاق بنا دیا

25 Feb, 2023 | 04:00 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان میں جاری کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 8 میں کرکٹرز تو چوکے چھکوں کی برسات کر ہی رہے ہیں لیکن ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی سب انہیں اپنے اپنے انداز سے سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے اپنے سامنے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کسی بولر کی نہ چلنے دی اور اپنے چوکوں اور چھکوں سے ٹیم کو فتح دلوائی۔ 
اعظم خان نے اپنے اننگز میں آٹھ چھکے، نو چوکے لگائے اور  42 گیندوں پر 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس دوران اسٹیڈیم ’اعظم خان ہماری شان‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔اعظم خان کی اس یادگار اننگز کی ایک تصویر اسلام یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پُرمزاح تبصرے کے ساتھ شیئر کی گئی، اعظم خان کی ہاتھ جوڑے تصویر پر کہا گیا کہ جب آپ رات دس بجے کے بعد گھر آئیں اور والد صاحب کے سامنے جانا پڑے تو کچھ ایسی ہی حالت ہوتی ہے۔ 

اس تبصرے کے بعد شائقین کرکٹ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائز میں سوشل میڈیا اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہی سب سے اچھا ہینڈل کیا جارہا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں اعظم خان کے ساحل سمندر پر ’دل گارڈن گارڈن ہورہا ہے‘ کہتے ویڈیو جاری کی اور ساتھ لکھا کہ ’آج کچھ ایسا ہی دن ہے‘۔

مزیدخبریں