ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ریلوے حکام کی عدم توجہ،ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

railway track
کیپشن: railway track
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید  احمد : ریلوے حکام کی عدم توجہ، موسم سرما گزرنے کے باوجود ٹرین آپریشن معمول پر نا آ سکا، ایکسپریس ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 24 فیصد ریکارڈ، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2023 میں ناقص پلاننگ سے ٹرین آپریشن کے 2ہزار 96گھنٹے ضائع ہوئے۔
 ریلوے حکام کی عدم توجہ کے باعث موسم سرما گزرنے کے باوجود ٹرین آپریشن معمول پر نا آ سکا، ایکسپریس ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 24 فیصد ریکارڈ کی گئی،ریلوے اعدادوشمار جنوری 2023 میں ناقص پلاننگ سے ٹرین آپریشن کے 2ہزار 96گھنٹے ضائع ہوئے۔ ریلوے ٹریک، بوگیوں اور لوکوموٹوز کی خرابی، حادثات اور سگنل سسٹم میں خرابی کے باعث ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک خرابی اور فنی رکاوٹوں کے باعث ٹرین آپریشن کے 483 گھنٹے ضائع ہوئے۔موسم کی خرابی کے باعث 490گھنٹے، سگنل کی خرابی کے باعث 321 گھنٹے ضائع ہوئے۔ سی بی آئی سسٹم میں خرابی کے باعث 140 گھنٹے، کراسنگ کے باعث 166، انجنوں کی خرابی کے باعث 56گھنٹے ضائع ہوئے۔ بوگیوں کی خرابی کے اعث 61 گھنٹے، حادثات کے باعث 99گھنٹے ضائع ہوئے۔