اسلام آباد بھارہ کہو منصوبہ: پلرکی شٹرنگ گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق

25 Feb, 2023 | 11:42 AM

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے بڑے پلرکی شٹرنگ گرنے سے 5   مزدور ملبے تلے دب گئے جب کہ ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مزدورں کو ملبے سے نکالنےکی کوششیں جاری ہے، ملبے تلے 5 سے زائد افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ گرنےکی جگہ سے 3 مزدوروں کو نکال لیا گیا، تینوں مزدوروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تینوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلرکی پلرکو ٹکر سے شٹرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا۔

مزیدخبریں