ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر) باجوہ کا ہی ہاتھ تھا‘

’ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر) باجوہ کا ہی ہاتھ تھا‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر) باجوہ کا ہی ہاتھ تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں مجھے تصویروں کا نہیں پتا اور یہ کوئی ڈیل کا حصہ نہیں، جنرل (ر) باجوہ کی کسی سے کیا ڈیل ہونی ہے، جن سے ڈیل تھی وہ بھی اب ان کے خلاف صبح شام بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر) باجوہ کا ہی ہاتھ تھا، پی ٹی آئی والے یہ بات کیوں نہیں کرتے، ہر برائی ان کے ذمے لگاتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا جو مؤقف ہے ان میں جو 5 صاحبان ہیں ان میں 2 فوج کے ریٹائرڈ جنرلز باجوہ اور فیض حمید ہیں، دو عدلیہ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کھوسہ ہیں جب کہ پانچویں بینیفشری عمران خان ہیں۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ سرگودھا جلسے میں اگر کوئی تصویر نظر نہیں تو وہ الگ ہے مگر ہر مرتبہ کوئی نام رہ بھی سکتا ہے، مریم نواز نے متعدد بار ڈٹ کر باجوہ کا نام لیا، اس وقت بھی لیا جب وہ آرمی چیف تھے، پی ٹی آئی والے تو آج نام لے رہے ہیں، یہ پہلے ان کو ایکسٹینشن دینے کو بھی تیار تھے۔

Ansa Awais

Content Writer