(سعید احمد)پی آئی اے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے میدان میں آ گئی، یوکرین میں پھنسے 2ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پلان مرتب کر لیا گیا۔
سی ای او پی ائی اے اور یوکرین میں پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر میں رابطہ ہوا ہے ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار ہے، تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوبل میں یکجا ہوں گے ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طالبعلموں کو منتقل کرے گا۔
پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔
ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی یہی روایت ہے کہ جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے وہ قدم بڑھاتی ہے۔