(علی رامے)پنجاب حکومت کا ڈسٹرک ڈویلپمنٹ پروگرام،ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 25 ارب روپے کا مزید فنڈ جاری ، ترقیاتی فنڈ براہ راست حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈسٹرک ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا جس کے تحت ضلعوں کو ترقیاتی فنڈ فراہم کرنا ہے ۔پنجاب حکومت نے اس پیکج کا تخمینہ تین سال کے لیے تین کھرب لگایا ہے جو ضلعوں میں ترقیاتی منصوبوں پر استعمال ہونے ہیں لیکن اس پروگرام کا براہ راست مقصد حکومت کے منتخب اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈ خرچ کرنا ہے ۔
یہ بجٹ حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں جس میں سیورج ،سڑکوں کی تعمیر نو ،اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کام بھی شامل ہیں جبکہ اس سے قبل ابتک سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت 137 ارب روپے کا بجٹ ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت اضلاع کو جاری کر چکی ہے ۔
دستاویزات کے مطابق لاہور میں ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 4 ارب روپے کا مزید بجٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت ملتان کے لیے 3 ارب روپے کا مزید بجٹ جاری کیا گیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق راولپنڈی کو ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 1 ارب روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔
ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 6 ارب روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق بہاولپور کے لیے مزید ایک ارب ،اور گجرانوالہ کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ہے ۔ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ابتک پنجاب میں 93 ارب روپے کا فنڈ استعمال کیا جاچکا ہے ۔ضلعی ترقیاتی پروگرام میں اپوزیشن جماعتوں کے ارغ اسمبلی اس پیکج سے محروم رہیں گے ۔