(ویب ڈیسک)پاکستان کو کووڈ مخالف فائزر ویکسین کی 47 لاکھ اضافی خوراکیں مل گئی ہیں۔ اس کا سہرا معروف سماجی کارکن اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر عمران شریف کے سر جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ان اضافی خوراکوں کی امریکی حکومت سے درخواست کی تھی۔ ڈاکٹر عمران شریف نے دن رات ایک کرکے امریکی حکومت سے ان اضافی 47 لاکھ ڈوزز کی پاکستان کو فراہمی یقینی بنائی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ڈاکٹر عمران شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ گورنر پنجاب نے امریکی صدر جو بائیڈن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ فائزر ویکسین کی یہ 47 لاکھ خوراکیں افغان مہاجرین کو لگائی جائیں گی۔
I am grateful to @RepLouCorrea, 13 congressional representatives incl Dr @imsharief1 who worked relentlessly on my request w USA Govt to donate additional 4.7m Pfizer doses to Pakistan. Thankyou @JoeBiden as this vaccine aid will assist millions of Afghan refugees fight #COVID19 pic.twitter.com/jEnVb2AocA
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) February 24, 2022