حکومت نے  شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

25 Feb, 2022 | 07:23 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)پنجاب حکومت نے لاہور میں واٹر اینڈ سینٹیشن سیکٹر کا بجٹ بڑھانے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پراصولی منظوری دے دی ۔

محکمہ ہاؤسنگ نے لاہور میں واٹر اینڈ سیوریج کی اسکیموں کے لیے حکومت سے سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی کہ سیوریج کی اسکیموں پر بجٹ بڑھایا جائے ۔محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے حکام کے مطابق واٹر سپلائی کے سکیموں پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو 1 ارب 55 کروڑ روپے کی ضرورت ہے اور اربن ڈویلپمنٹ کے لیے واسا کی 18 اسکیموں کو 27 کروڑ روپے کے بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی۔

دوسری جانب اربن ڈویلپمنٹ یو ڈی ونگ ایل ڈی اے کو 20 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ ہاؤسنگ کی سمری پر اصولی منظوری دے دی ہے ۔حکام کے مطابق لاہور میں 42 سکیموں کے مجموعی طور پر حکومت سے 2 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا ہے لیکن کابینہ کی منظوری کے بعد اسکیموں کو رواں مالی سال کے بجٹ شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں