(زاہد چوہدری)کورونا وبا کو 2 برس ہوگئے لیکن ٹیچنگ ہسپتالوں میں پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت ناپید ہے۔
تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال، گنگا رام ، سروسز ، پی آئی سی میں کورونا کی تشخیص تاحال میسر نہیں.شاہدرہ، کوٹ خواجہ سعید ، یک گیٹ ، سید مٹھا ہسپتال میں بھی کورونا پی سی آر ٹیسٹ میسر نہیں.
لیڈی ایچی سن .لیڈی ولنگڈن اور میاں منشی ہسپتال بھی کورونا تشخیص کی سہولت سے محروم ہیں۔
کورونا وبا شروع ہوتے ہی سب سے پہلے جناح ہسپتال میں تو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی .جناح ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کی کاوش سے کورونا پی سی آر ٹیسٹ میسر ہوئی۔جنرل ہسپتال میں بھی کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے لیکن کورونا ٹیسٹ کیلئے ٹیچنگ ہسپتال سیمپل محکمہ صحت کو بھجوانے پر مجبور ہیں۔ کورونا ٹیسٹ بروقت نہ ہونے سے مریضوں کے آپریشنز تسخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا .محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ 2 سالوں میں بھی ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز اپ گریڈ نہیں کرسکا۔