ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

25 Feb, 2022 | 04:38 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں  اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر 177 روپے کا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، آج بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 177 روپے پر پہنچ گئی۔اقصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور بڑھتی درآمدات کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، جنوری میں توازن ادائیگی کا خسارہ 2ارب 55کروڑ ڈالر رہا۔

 رواں مالی سال 7ماہ کے دوران خسارے کی مالیت 11ارب 57کروڑ ڈالر رہی،جولائی 2021سے جنوری 2022تک درآمدی بل 46ارب 47کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہو نے کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالر کا ہوگیا، مقامی بازاروں میں 2ہزار روپے کی گراوٹ آگئی ۔خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 28 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

مزیدخبریں