مہنگائی سے تنگ لاہوریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

25 Feb, 2022 | 03:37 PM

Sughra Afzal

(شہزاد خان) مہنگائی کی دہائی دینےوالے لاہوریوں پر ہوگا مہنگائی کا ایک اور وار، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نےیکم مارچ سے دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی صدر شاکر عمر گجر نے دودھ کی لاگت کا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم گیٹ پر دودھ کی فی لیٹر پیداواری لاگت 177.70 روپیہ ہے، جو 17.77 روپیہ نفع کیساتھ 195 روپے فی لیٹر بنتی ہے، سستا دودھ کیسے بیچیں۔

صدر لاہور ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 روپیہ فی لیٹر اضافہ ہوگا، دوسرا اضافہ ماہِ رمضان کے بعد کیا جائے گا، دو مرحلوں کے بعد دودھ کی نئی قیمت 170 روپیہ فی لیٹر ہوگی۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ منسٹری آف کامرس اجناس کی ایکسپورٹ پر پابندی، ان پٹس پر سے 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے تاکہ دودھ کی لاگت کم ہو اور صارفین کو سستا دودھ ملے۔

مزیدخبریں